ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کا ’ناٹک‘: گورنر کاا قدم بدعنوانی کی کھلی دعوت ہے : رام جیٹھ ملانی 

کرناٹک کا ’ناٹک‘: گورنر کاا قدم بدعنوانی کی کھلی دعوت ہے : رام جیٹھ ملانی 

Fri, 18 May 2018 12:02:37    S.O. News Service

نئی دہلی 17 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں حکومتی تشکیل کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والے سینئر ایڈووکیٹ رام جیٹھ ملانی نے کرناٹک کے گورنر کی تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پتہ نہیں گورنر کو ایسا کیا کہا۔ جس سے انہوں نے یہ احمقانہ قدم اٹھایا ہے۔ ان کا یہ قدم بدعنوانی کی کھلی د عوت ہے ۔ رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ گورنر خود پارٹی ہیں یا نہیں، لیکن اگر وہ دوسروں کو بدعنوانی کے لیے آمادہ کرررہے ہیں تو وہ خود کرپٹ ہیں۔ واضح ہو کہ آج ہی رام جیٹھ ملانی گورنرکی طرف سے پہلے یدی یورپا کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے تھے۔جیٹھ ملانی نے کہا کہ گورنر کا بی جے پی کو پہلے حکومت بنانے کی دعوت دینے کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ انہوں نے یہ بھی صاف کیا کہ یہ ان کی ذاتی درخواست ہے، اور وہ کسی پارٹی یا شخص کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس کے بنچ والی عدالت نے انہیں جمعہ کو کیس کا اندراج کرانے کو کہا ہے۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے آج کرناٹک کے 25 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے ۔ یہ تیسری بار ہے جب یدی یورپا کو کرناٹک کے وزیر اعلی کی کرسی ملی ہے۔ انہیں فلور ٹیسٹ کے لئے 15 دن کا وقت ملا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس بدھ کی رات سپریم کورٹ گئی تھی اور یدی یورپا کا حلف ٹالنے کی عرضی دی تھی، لیکن کورٹ نے کانگریس کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔


Share: